کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ڈسٹرکٹ ایسٹ جمشید ڈویژن پولیس کی گٹکا ماوا فروش ملزمان کےخلاف کارروائیاں، ملزمان گٹکا سمیت گرفتار۔تھانہ بریگیڈ پولیس نے خفیہ اطلاع پر مختلف کارروائیوں کے دوران چار گٹکا ماوا فروش ملزمان کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں تیار مضرِ صحت گٹکا ماوا، مختلف اقسام کا غیر ملکی گٹکا اور فروختگی کی رقم برآمد کرلی گئی۔
گرفتار ملزمان کے خلاف سندھ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔گرفتار ملزمان میں عاصم عباسی ولد نیاز احمد، اسلام الدین ولد ساوریہ، صفیان علی ولد احمد علی اور محمد سمیر ولد محمد اسلم شامل ہیں۔گرفتار ملزمان کے سابقہ کرمنل ریکارڈ کے متعلق معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔


