اوکاڑہ(ایچ آراین ڈبلیو)ڈی پی او راشد ہدایت کے احکامات پر ایس ڈی پی اوز کی زیر نگرانی ڈاکو ناکہ جات کے حوالہ سےسپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئیں-اوکاڑہ۔ اضافی ڈیوٹی مامور کی گئ اور گشت کے نظام کو مزید مؤثر بنایا گیا-اوکاڑہ۔ تھانہ گوگیرہ کے علاقہ 42 جی ڈی کے قریب 07 ڈاکوؤں نے ناکہ لگانے کی کوشش کی-پولیس کو پکار 15 پر شہری دلشاد نے واردات کی اطلاع دی-
اطلاع موصول ہوتے ہی ایس ایچ او گوگیرہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری رسپانڈ کیا-ڈاکووں نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر فائرنگ شروع کردی اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے لگے-ڈاکووں نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کردی-


