حیدرآباد(ایچ آراین دبلیو)سخی پیرتھانےکےایس ایچ اوکےمبینہ کالےدھندے بے نقاب،وڈیو منظرعام پرآ گئی-حیدرآباد کے علاقے سخی پیر تھانے کی حدود میں غیرقانونی سرگرمیوں کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پھینس پڑی کے مقام پر ایک منظم جوئے کا اڈہ قائم ہے، جہاں روزانہ لاکھوں روپے کا غیرقانونی کاروبار جاری ہے۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ مذکورہ جوئے کے اڈے کو پولیس کی سرپرستی حاصل ہے، جبکہ ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کی جانب سے تاحال کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔ اطلاعات ہیں کہ اڈے کے مالکان کو مکمل ’اسائنمنٹ‘ دے کر آزادی کے ساتھ غیرقانونی سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔
شہری حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کی فوری تحقیقات کر کے ملوث افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے


