نوجوان پر تشددکیس سلمان فاروقی کا جسمانی ریمانڈ منظور

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کا واقعہ، چوتھا ملزم گرفتار، سلمان فاروقی کا جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا گیا-عدالت نے نوجوان پرتشدد میں ملوث ملزم سلمان فاروقی کو2روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کےحوالےکردیا۔کراچی کی سٹی کورٹ میں ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کے کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں پولیس نے ملزم سلمان فاروقی سمیت دیگر ایک ملزم کو عدالت میں پیش کیا۔

پولیس نےعدالت سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے 2 روز کا جسمانی ریمانڈ دے دیا۔دوسری جانب پولیس نے خیابان اتحاد میں بہن کے سامنے نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ایک اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی ویڈیو میں یہ دوسرا ملزم بھی نوجوان پرتشدد کرتا نظر آرہا ہے، دوسرے ملزم کوفوٹیج کی مدد سے گرفتارکیا گیا۔واضح رہے کہ نوجوان کو تشدد کو نشانہ بنانے کے واقعے میں ملوث مرکزی ملزم، اس کے ڈرائیور اور گارڈ کو گزشتہ روزگرفتار کرلیا تھا اوراب ڈیفنس واقعے میں گرفتار ملزمان کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں