حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو)ایس ایچ او ہاشم بروہی کی بڑی کارروائی، بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون گرفتار، 550 گرام آئس برآمد- ایس ایس پی عدیل چاندیو کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن، حالی روڈ پولیس کی اہم کامیابی-
حیدرآباد چیف کرائم رپورٹر (ماجد خان) ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چاندیو کی خصوصی ہدایات پر حیدرآباد پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں اور سماجی برائیوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں۔
اسی سلسلے میں ڈی ایس پی غلام مجتبیٰ شیخ (ایس ڈی پی او حالی روڈ) کی زیر نگرانی تھانہ حالی روڈ کے ایس ایچ او انسپکٹر محمد ہاشم بروہی نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ دوران پیٹرولنگ مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائیاں کیں۔
کارروائی کے دوران ریلوے پٹری نزد مکرانی پاڑہ کے قریب چھاپہ مار کر ایک بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون مسمات حبہبہ زوجہ محمد طاہر لاشاری بلوچ سکنہ اٹیشن روڈ، پنجابی پاڑہ، ٹنڈو الہ یار کو گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے 550 گرام آئس (کرسٹل میتھ) برآمد ہوئی۔
پولیس نے گرفتار خاتون کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ 2024 کے تحت مقدمہ الزام نمبر 97/2025، دفعہ 9-1(4) B CNS کے تحت درج کر لیا ہے۔
ایس ایچ او ہاشم بروہی کی اس بروقت اور دلیرانہ کارروائی کو عوامی و اعلیٰ سطح پر سراہا جا رہا ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ منشیات جیسے ناسور کے خلاف اسی جوش و جذبے سے مہم جاری رکھی جائے تاکہ نوجوان نسل کو اس زہر سے محفوظ رکھا جا سکے۔


