کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی ہدایات پر تھانہ سر سید پولیس کی گٹکاماوا فروشی میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار۔ملزمان کو بمقام مین چوک سیکٹر 7-Cعقب پان کیبن نارتھ کراچی سے گرفتار کیا گیا-
ملزمان کی شناخت صدام ولد عبد الرحیم اور فرقان ولد شکیل کے ناموں سے ہوئ جو کہ افسران بالا کی طرف سے جاری کردہ آئ آر لسٹ بی کیٹیگری میں موجود ہے
واضح رہے کہ ملزمان کے قبضے سے تقریبآ02/03کلو گٹکا ماوا برآمد ہوا-گرفتار ملزمان کے خلاف گٹکاماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ الزام نمبر 299/25 بجرم دفعہ 4/8 ( i ) درج کر کے تفتیش کے حوالے کر دیا گیا۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے-


