60

ڈیفنس خیابان اتحاد، نوجوان پرتشدد کیس میں ملوث دوسرا شخص بھی گرفتارکرلیا گیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ڈیفنس خیابان اتحاد میں نوجوان پر بدترین تشدد کے معاملے میں مزید پیشرفت سامنے آئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھائی دیئے جانے والا دوسرا شخص بھی گرفتار کرلیا گیا ہے، پولیس حکام کے مطابق ویڈیو میں نوجوان پر تشدد کرنے والا یہ دوسرا شخص اویس ہاشمی ہے، پولیس نے ملزم کو واقع کی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا ہے، گرفتار ملزم اویس ہاشمی کو ویڈیو میں متاثرہ شخص کے ساتھ دست گریباں ہوتا دیکھا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں