شجاع آباد(ایچ آراین ڈبلیو)دلہن کے ساتھ گینگ ریپ کرنے والے چار مجرمان عبرت کا نشان دو مجرمان کو پھانسی کی سزا اور عمر قید دو مجرمان سال 2021 میں پولیس مقابلہ میں ہلاک ہو چکے سال 2021 میں چار مجرمان نے تھانہ سٹی شجاع اباد کے علاقے موچی پورہ میں شادی والے گھر دوران ڈکیتی اہل خانہ کو باندھ کر دلہن کے ساتھ گینگ ریپ کیا اور جاتے ہوئے نقدی رقم طلائی زیورات اور موبائل فون لے گئے تھے اس دل دہلا دینے والی واردات نے ڈویژن ملتان میں ہلچل مچا دی تھی یہ افسوس ناک سانحہ ملتان پولیس کے لیے چیلنج بن کر سامنے ایا جس پر ملزمان کی گرفتاری کے لیے سر توڑ کوششیں کی گئی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال عمل میں لایا گیا منجھے ہوئے تفتیش کاروں نے اس سانحہ کی تفتیش کر کے مجرمان کو گرفتار کر لیا گیا سال 2021 میں دو مجرمان پولیس مقابلہ میں ہلاک ہو گئے دو مجرمان کو اج ایڈیشنل اینڈ سیشن جج شجاع اباد نے جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور عمر قید کی سزا سنا دی ملتان کے شہریوں کی طرف سے ملتان پولیس کی طرف سے مقدمہ کی پیروی اور عدالت کی طرف سے بہترین فیصلہ کو سراہا جا رہا ہے-


