87

پلاٹ نمبر NP-6/3 ہیریٹیج پراپرٹی پر بغیر نقشے کے ملٹی اسٹوری بلڈنگ کی تعمیرات

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں اشفاق کھوکھر اور آفتاب زرداری کا ایک اور کارنامہ، پلاٹ نمبر NP-6/3 جو ایک ہیریٹیج پراپرٹی ہے، بغیر نقشے کے ملٹی اسٹوری بلڈنگ کی تعمیرات شروع کرادیں، جو بیسمینٹ کے ساتھ میزنائن فلور سمیت اب اوپر کی طرف گامزن ہیں

مذکورہ پلاٹ پر اپنے کلائنٹ کی طرف سے ندیم احمد جمال ایڈووکیٹ نے اسپیشل کورٹ میں کرمنل کیس دائر کر دیا جس پر عدالت نے کال رپورٹ کی

آفتاب زرداری اور کھوکھر برادران نے بلڈر کو کورٹ کا راستہ دکھایا اور کہا کہ وہ لوئر کورٹ سے اسٹے آرڈر لے لے، کیونکہ کورٹ کو جواب دینے میں ان کا بھانڈہ پھوٹنے والا تھا،

بلڈر نے اگلی تاریخ سماعت تک لیے لوئر کورٹ سے اسٹے لے لیا لیکن عدالت نے ہیریٹیج ڈیپارٹمنٹ اور ایس بی سی اے کو ہدایت کی تھی کہ وہ اسٹے اپلیکیشن پر اگلی سماعت پر اپنا جواب داخل کریں

یوسف میمن بلڈر پہلے ہی ہیریٹیج ڈیپارٹمنٹ اور آفتاب زرداری کو خرید چکا تھا اس لیے اب دونوں ڈیپارٹمنٹ کورٹ میں جواب داخل نہیں کرا رہے ہیں

بلڈر کی جانب سے اس غیر قانونی تعمیرات پر دن رات کام کھینچا جا رہا ہے اور ایس بی سی اے کی طرف سے کھوکھر برادران اور آفتاب زرداری کا مبینہ طور پر کروڑوں کا پیکیج رمضان المبارک میں افطار کی ڈکار کے ساتھ ہضم کیا جا رہا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں