58

نوجوان پر تشدد، ملزم سلمان فاروقی کے گھرپرچھاپہ، پولیس نے گاڑی تحویل میں لے لی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)خیابان اتحاد میں نوجوان پر تشدد کرنے والے ملزم سلمان فاروقی کے گھر ہر چھاپہ مارکر پولیس نے گاڑی تحویل میں لےلی۔تفصیلات کے مطابق ڈیفنس کے علاقے میں بااثر شخص سلمان فاروقی کی جانب سے سرعام نوجوان پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، ملزم کی گرفتاری کے بعد تفتیشی پولیس نے ملزم کے ہمراہ اس کے گھر چھاپہ مارا ہے۔

واضح رہے کہ تفتیشی پولیس کی زیرنگرانی ملزم ہتھکڑی لگاکر گاڑی چلاکر گزری تھانے پہنچا، ملزم کو گزری تھانے میں دوبارہ لاک اپ کردیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ ملزم کو فیز8 میں سڑک کنارے سے گرفتار کیا گیا، سلمان فاروقی کے گھر سے ڈرائیور سمیت مزید 2 افراد کو گرفتار کیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ مقدمے میں نامزد مزید ملزمان کو گرفتار کرنا ہے، سلمان فاروقی کی دوسری گاڑی بھی گزری تھانے منتقل کردی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں