کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ڈسٹرکٹ ایسٹ جمشید ڈویژن پولیس کی کارروائی، گٹکا ماوا فروشی میں ملوث انتہائی مطلوب/لسٹڈ ملزمان گرفتار۔تھانہ ٹیپو سلطان پولیس نے بلوچ پاڑا میں کارروائی کرکےدو گٹکا ماوا فروش ملزمان کوگرفتارکیا۔
واضح رہے کہ ملزمان کے قبضے سے 05 کلو سے زائد تیار مضرِ صحت گٹکا ماوا اور فروختگی کی رقم برآمد کرلی گئی۔ملزمان کے خلاف سندھ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔گرفتار ملزمان میں عرفان ولد محمد رمضان اور عبدالمقید ولد طفیل شامل ہیں۔


