کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان رینجرز (سندھ) کا منشیات کی روک تھام کے لیے آپریشن کا سلسلہ جاری۔ پاکستان رینجرز(سند ھ) اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے بڑا میدان ناظم آباد نمبر 5سے دوران اسنیپ چیکنگ منشیات فروشی میں ملوث ملزم محمد فیاض کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے 200پیکٹ ماوا، 3پیکٹ رجنی اور نقدی برآمد کر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ملزم کراچی کے مختلف علاقوں میں مضر صحت گٹکا ماوا فروخت کرنے میں ملوث ہے۔پاکستان رینجرز (سندھ) کی جانب سے منشیات کے مکمل خاتمے تک آپریشنز کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
گرفتار ملزم کو بمعہ منشیات مزید قانونی کاروائی کے لیئے تھانہ شارع نور جہاں پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔


