کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایسٹ، تھانہ سہراب گوٹھ پولیس کی مضرِ صحت شیشہ بار / کیفے چلانے والوں کے خلاف کارروائیاں، ملوث ملزمان گرفتار۔ملزمان سپر ہائی وے کے قریب ریسٹورنٹ/کیفے کے اندر خفیہ طور پر شیشہ بار / کیفے آپریٹ کررہے تھے۔
واضح رہے کہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر شیشہ بار / کیفے پر کامیاب چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 10 ملزمان کو گرفتار کیا۔پولیس نے کارروائی کے دوران 07 حقے/شیشہ بمعہ پائیپ اور تیار فلیورز کو قبضہ پولیس میں لے لیا۔
گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔گرفتار ملزمان میں محمد حارث، احمد، محمد لیاقت عباس، محمد خضر، ولی، حمزہ بٹ، نذیل ہارون، حاشر صدیقی، زبیر احمد اور جنید شامل ہیں۔


