حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو) پولیس کی مختلف کارروائیوں میں 9 ملزمان گرفتار، مین پوری اور کچی شراب برآمد کرلی گئی-ایس ایچ او انسپیکٹر جمن کھوسو کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائیاں کی گئی-جبکہ ہوسڑی پولیس نے دوران پیٹرولنگ مختلف کارروائیوں کے دوران کارروائیاں کرتے ہوئے 3 ملزمان کو کچی شراب اور تیار شدہ مین پوری سمیت گرفتار کرلیا –
واضح رہے کہ گرفتارملزمان کی شناخت حسن راجپوت، سیون منگسی اور غلام رضا شاہ کے ناموں سے ہوئی ہے-گرفتار ملزمان کے قبضے سے 1,300 اور 10 لیٹر کچی شراب برآمد ہوئی ہے-ایس ایچ او عبدالمالک ابڑو کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائیاں کی گئیں-
بڈھانی پولیس کی کارروائیوں میں 2 مین پوری سپلائرز بنام غلام محمد خان پٹھان اور غلام مجتبیٰ عرف مجو لاشاری کو گرفتار کرلیا -گرفتار مین پوری سپلائرز کے قبضے سے 550 عدد تیار شدہ مین پوری برآمد ہوئی-
انچارج سب انسپیکٹر شوکت علی درس کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی کی گئی-پبن پولیس نے دوران پیٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے 2 مین پوری فروش بنام لونگ خان ملاح اور شاہ رخ یوسفزئی کو گرفتار کرلیا-گرفتار ملزمان کے قبضے سے 590 عدد تیار شدہ مین پوری برآمد ہوئی-
انچارج انسپیکٹر لیاقت علی کنبھر کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی کی گئی-ائیرپورٹ پولیس نے دوران پیٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے لال کوارٹر چوک کے قریب سے مین پوری سپلائر شاہد شاہ صاحب کو گرفتار کرلیا -گرفتار مین پوری سپلائر کے قبضے سے 500 عدد تیار شدہ مین پوری برآمد ہوئی-
ایس ایچ او انسپیکٹر خالد حسین ڈاہری کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی کی گئی-مکی شاہ پولیس نے دوران چیکنگ کارروائی کرتے ہوئے نجی ہوٹل کے قریب سے مین پوری فروش فیضان کو 160 عدد تیار شدہ مین پوری سمیت گرفتار کرلیا -گرفتار ملزمان کے متعلق مزید معلومات اور سابقہ کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے-
گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانہ جات میں گٹکا و مین پوری ایکٹ اور حدود آرڈیننس کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے مزید کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے-


