کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) سینٹرل نیو کراچی انڈسٹریل ایریا کی حدود میں پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مقابلہ-پولیس مقابلہ بمقام لیاری ندی سیکٹر 12D نیو کراچی انڈسٹریل ایریا حدود نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں ہوا-دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 1 ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ 1 ملزم پولیس پر فائرنگ کرتا ہوا موٹر سائیکل پر فرارہوگیا-
واضح رہے کہ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت عمران علی جمالی ولد قربان علی جمالی جبکہ اور فراری ساتھی کی شناخت زوہیب علی ولد عبدالفتح کے نام سے ہوئی ہے-
ملزمان کے قبضے سے 1 عدد 9mm پسٹل بمعہ راؤنڈز برامد
زخمی ملزم کو عباسی شہید ہسپتال جبکہ فراری ملزم کی تلاش شروع کردی گئی
ضابطے کی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے


