کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)البدر اسکول میں اساتذہ پر تشدد کا کیس،تین ملزموں کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی-سماعت کے دوران عدالت کی جانب سے تینوں ملزموں کی درخواست منظور کرلی گئی-ملزمان کی درخواست 20 ہزار روپے کے عوض منظور کی گئی ہے-ملزموں میں نگین اقبال، ایشال اقبال اور حفیظ اقبال شامل ہیں-
واضح رہے کہ ملزمان میں حفیظ اقبال پولیس اہلکار ہے-ملزم مبینہ طور پر اسلحے کے دکھا کر اسکول میں داخل ہوا تھا-ملزمان پر معلمات کو تشدد کو نشانہ بنانے کا الزام ہے-


