سول ایوی ایشن گریڈ5 پربھرتی کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی گئی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سول ایوی ایشن میں ایگزیکٹوگریڈ5پربھرتیوں کےلیےمطلوبہ معیارکم کرنےکےخلاف درخواست-سندھ ہائیکورٹ نے بھرتیوں کے لیے جاری اشتہار کے خلاف درخواست پر فیصلہ سنادیا-

سول ایوی ایشن اتھارٹی کوگریڈ فائیومیں بھرتیاں اپنےادارے کےاندرسےکرنی چاہیں-لیکن سول ایوی ایشن اتھارٹی اس فیصلے کی پابند نہیں ہے وہ قانون کے مطابق اچھے سے اچھے افسران کو بھرتی کرسکتی ہے-

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سات مارچ 2025 کو گریڈ فائیو میں بھرتیوں کے لیے اشتہار جاری کیا یے-درخواست گزار ایگزیکٹو گریڈ فار کے ملازمین ہیں جنہیں چند ماہ میں گریڈ فائیو میں ترقی ملنی ہے-

تاہم سول ایوی ایشن اتھارٹی نے گریڈ فائیو کے مطلوبہ معیار کم کرکے تین سالہ کنٹریکٹ پر بھرتیاں کررہی-سول ایوی ایشن اتھارٹی کا یہ اقدام من پسند افراد کو نوازنے کے مترادف ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں