ہائیکورٹ میں پولیس افسرکی یونیفارم میں پیشی،جسٹس نے سوالات کی لائن لگادی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ملزم آفتاب احمد کی درخواست ضمانت کی سماعت میں سراغ رساں کتوں کا تذکرہ-سندھ ہائیکورٹ میں پولیس افسر کی مکمل یونیفارم میں پیشی پر عدالت کے ستائش-سماعت کے دوران ملزم آفتاب اور وکیل درخواست گزار عدالت میں پیش نا ہوئے-آپ کا تعلق کس فورس کے؟ جسٹس عمر سیال کا پولیس افسر سے استفسار-

میرا تعلق اسپیشل سیکیورٹی یونٹ ہے، پولیس افسر کا جواب- ایس ایس یو کیا کام کرتی ہے-ایس ایس یو کا کام اہم شخصیات اور مقامات کی سیکیورٹی فراہم کرنا ہے-کیا آپ کے پاس سراغ رساں کتے بھی ہوتے ہیں-جی ہمارے پاس سراغ رساں کتوں کا یونٹ موجود ہے-

ان کتوں کی تربیت کیسے کی جاتی ہے-یہ کتے بیرون ملک سے تربیت شدہ لائے جاتے ہیں-سنا ہے منشیات کا سراغ لگانے والے کتوں کو دوبارہ استعمال نہیں کیا جاتا-جو کتا ایک بار منشیات سونگھ لے وہ فوری دوبارہ منشیات سونگھنے کی صلاحیت نہیں رکھتا-

سراغ رساں کتوں کو کچھ وقت کے لئے آرام دیا جاتا ہے-آپ لوگ سراغ رساں کتوں کو کیسے رکھتے ہیں-کتوں کے لیے ایئر کنڈیشنڈ کمرے ہیں، انکی مناسب دیکھ بھال کی جاتی ہے-

ایس ایس یو کے پاس اسکیٹنگ یونٹ بھی موجود ہیں-فورس کے جوان اسکیٹنگ کرتے ہوئے اسلحہ استعمال کرنے کی مشق کا مظاہرہ کرچکے ہیں عدالت کی پولیس افسر کی تعریف، درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی-

اپنا تبصرہ بھیجیں