47

سینٹرل پولیس کی ماہ مئی 2025 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے رواں ماہ بھی ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی سربراہی میں انسداد جرائم، اسٹریٹ کرائم، منشیات، گٹکا ماوا سمیت سنگین اور سماجی جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا-

1-ڈکیتی مرڈر کیس ڈیٹیکٹیڈ
ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے نہ صرف سینٹرل شاہراہِ نور جہاں کی حدود میں دوران ڈکیتی مرڈر میں ملوث ملزمان سے مقابلے کے بعد ایک ملزم کو ہلاک جبکہ دوسرے کو زخمی حالت میں گرفتار کیا بلکہ ڈسٹرکٹ ایسٹ گلشن اقبال کی حدود میں دوران ڈکیتی مرڈر کے ملزم کو بھی نیو کراچی انڈسٹریل ایریا کی حدود سے زخمی حالت میں مقابلے کے بعد گرفتار کیا-

سینٹرل پولیس نے ڈکیتی راہزنی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث گینگ کے خلاف بھی بھرپور کاروائیاں جاری رکھیں-

2-زاہد ماما گینگ برسٹیڈ
مورخہ 12 مئی کو زاہد ماما گینگ کے پانچ کارندے گینگ کے سرغنہ زاہد ماما سمیت مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے جو بیکری اور دودھ کی دکانیں لوٹا کرتے تھے-

3-جعلی CTD اہلکار گینگ
شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث چار ملزمان مقابلے کے بعد گرفتار کیے گئے جن کی قبضے سے اسلحہ اور آلٹو کار برامد ہوئی جس میں ملزمان مغوی شکیل کو اغوا کر کے تاوان طلب کر رہے تھے پولیس نے مغوی کو بازیاب کر کے ملزمان کے خلاف اغوا برائے تاوان سمیت پولیس مقابلے اور ناجائز اسلحے کا مقدمہ درج کیا

4-پولیس مقابلے
ماہ مئی 2025 میں ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کی جانب سے 24 پولیس مقابلے ہوئے جن میں ایک ملزم ہلاک 30 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار جبکہ 19 ملزمان بلاضرب گرفتار کیے گئے جن کے قبضے سے 37 پسٹل اور 92 راؤنڈز برامد کیے گئے

5-اسٹریٹ کریمنلز گرفتار
اسٹریٹ کرائم کے خلاف دیگر کاروائیوں میں ناجائز اسلحہ کے 76 مقدمات درج کیے گئے جن میں 74 ملزمان گرفتار ہوئے جن کے قبضے سے 74 پسٹل اور 185 راؤنڈز برامد ہوئے

6-نارکوٹکس کاروائی
سینٹرل پولیس نے منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 81 مقدمات درج کیے جن میں 160 منشیات فروش گرفتار کیے گئے پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 14 کلو سے زائد چرس، 132 گرام سے زائد ہیروئن، 761 گرام سے زائد آئس اور 158 گرام سے زائد قندھانیاں اور 117 شراب کی بوتلیں برامد کیں

7-گٹکاماوا کاروائی
گٹکا ماوا کے خلاف بھی ڈسٹرکٹ سینٹرل میں بھرپور کاروائی کی گئی رواں ماہ سینٹرل پولیس نے گٹکے ماوے کے 92 مقدمات درج کیے جن میں 115 ملزمان کو گرفتار کر کے 8655 پیکٹ گٹکا ماوا وزنی تقریباً 89 کلو، 928 کلو چھالیہ، 114 پیکٹ تمباکو وزنی تقریباً 42 کلو، 11 کلو کتھا، 62 کلو چونا برآمد کیا جبکہ 12 گٹکاماوا فیکٹری کو چھاپہ مار کارروائی کے بعد سِیل کیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں