42

اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث انتہائی مطلوب دو ملزمان گرفتار ٬پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان نے لانڈھی میں واقع گیس سلنڈر کی دوکان میں بھی لوٹ مار کی تھی-واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا میں وائرل ہوئی تھی-سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے ملزمان کو شناخت کیا گیا-

گرفتارملزمان میں عمر ولد ایوب اور ندیم ولد جاوید شامل ہیں-کاروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول اور موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی-ملزمان کے زیر استعمال موٹرسائیکل KOJ-0886 تھانہ صدر کی حدود سے چوری شدہ ہے-ایس ایچ او زمان ٹاؤن غلام نبی آفریدی نے ملزمان کے خلاف کاروائی کا آغاز کردیا ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں