کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)گِزری پولیس کی غیر ملکی شراب فروش کے خلاف کامیاب کارروائی- گِزری پولیس نے دورانِ گشت ایک اہم کارروائی کے دوران غیر قانونی طور پر غیر ملکی شراب کی ترسیل کی کوشش ناکام بنا دی۔ کارروائی خیابانِ غازی فیز 5، سلطان مسجد کے قریب کی گئی، جہاں ایک مشکوک سفید رنگ کی سوزوکی آلٹو گاڑی (نمبر CAG-557) کو روکا گیا۔
گاڑی کی تلاشی کے دوران پچھلی نشست سے 4 کارٹن غیر ملکی شراب برآمد ہوئے، جن میں سے ایک کارٹن میں 12 بوتلیں Chivas Regal جبکہ دیگر تین کارٹنوں میں Black Label جیسی مہنگی اور معروف غیر ملکی شراب موجود تھی۔ تمام شراب کو پولیس نے قبضے میں لے لیا۔
ملزم کی شناخت صلاح الدین ولد راحت شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ دورانِ تلاشی ملزم کے قبضے سے 1,60,000 روپے نقدی اور ایک موبائل فون بھی برآمد ہوا۔


