46

گٹکاماوا کی فروخت میں ملوث ملزم گرفتار،50عددپڑیاں برآمد

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ضلع کیماڑی تھانہ پاک کالونی کی بڑا بورڈ مین MP روڈ پر کاروائی۔مُضر صحت گٹکا/ماوا کی فروخت میں ملوث مطلوب ملزم گرفتار۔ملزم کی شناخت خالد عرف وقار عرف وکی ولد محمد رفیق کے نام سے ہوئی۔ملزم کے قبضے سے بوقت گرفتاری 50 عدد پڑیاں مضر صحت گٹکا/ماوا برآمد۔

واضح رہے کہ گرفتار ملزم گٹکا/ماوا سیلر مطلوب ملزمان کی B کیٹیگری میں بھی شامل تھا۔ملزم کو ایس ایچ او تھانہ پاک کالونی سب انسپیکٹر ممتاز ملک کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے گرفتار کیا۔ملزم کے خلاف گٹکا/ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں