44

گٹکا ماوا فروشوں کیخلاف کارروائی،سول لائن پولیس نے ایک ملزم گرفتارکرلیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سول لائن تھانے کی پولیس نے گٹکا/ماوا فروشوں کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئےایک ملزم کوگرفتارکرلیا- سول لائن پولیس نے فہرست میں شامل گٹکا/ماوا فروش رفیع اللہ ولد امان اللہ کو گرفتار کر لیا، جو منشیات فروشوں کی فہرست کیٹیگری “C” میں شامل تھا۔

واضح رہے کہ ملزم کے خلاف قبل ازیں گٹکا/ماوا ایکٹ کے تحت متعدد مقدمات درج ہیں، جن میں ایف آئی آر نمبر 59/23، 103/22 اور 32/24 شامل ہیں۔ تازہ کارروائی میں اس کے خلاف سیول لائن تھانے میں مقدمہ نمبر 78/2025 بجرم سیکشن 8(i) گٹکا/ماوا ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے۔

ملزم تھانہ آرٹلری میدان میں درج مقدمہ نمبر 32/24 میں بھی مفرور تھا، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں