اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)انسانی سمگلنگ اور بینکنگ فراڈ میں ملوث 3 ملزمان گرفتارہوگئے-گرفتار ملزمان کی شناخت محمد سعید ، محمد عمران اور محمد یامین کے نام سے ہوئی ہے-ملزم محمد سعید اور محمد عمران سادہ لوح شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث پائے گئے-
ملزم محمد عمران نے شہری کو سعودی عرب ملازمت کا جھانسہ دے کر 23 لاکھ روپے سے زائد ہتھیائے-جبکہ ملزم محمد سعید نے شہری کو بیرون ملک بھجوانے کے لیے 57 لاکھ روپے ہتھیائے- ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے اور روپش ہو گئے تھے-
ایک اور کاروائی میں بینک فراڈ میں ملوث ملزم محمد یامین قریشی کو بہاولپور سے گرفتار کیا گیا-ملزم نے دھوکہ دہی اور فراڈ سے 40 لاکھ روپے سے زائد کی رقم کے چیک بینک سے کیش کروائے-ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے-


