53

فیصل آباد،شراب فروخت کرنیوالا گروہ گرفتار،شراب کی بوتلیں برآمد

فیصل آباد(ایچ آراین ڈبلیو)سٹی پولیس افیسر کی ہدایات پرایس ایچ او گلبرگ نےاپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے شراب فروخت کرنے والے 3 ملزمان سنیل مسیح , ندیم صادق مسیح اور وسیم پہلوان کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کے قبضہ سے شراب کی 350 بوتلیں اور ایک گیلن برآمد کر لی گئی ۔ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں شراب کی سپلائی کرتے تھے۔ملزمان کے خلاف تھانہ گلبرگ پولیس نے مقدمات درج کر کے بیک ٹریک سورسز کے بارے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔سی پی او فیصل اباد صاحبزادہ بلال عمر کا کہنا ہے کہ شراب فروشوں ، سپلائرزاور سہولت کاروں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں