کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)نیوکراچی صنعتی ایریا ٹرپل اے ہوزری 15 لاکھ ڈکیتی کا ڈراپ سین -ڈکیتی میں ملوث ملزمان پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتارہوگیا-
گزشتہ شب نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس سے مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار ملزمان ٹرپل اے ہوزری سے 15 لاکھ کی ڈکیتی میں ملوث نکلے-
واضح رہے کہ ملزمان نے مورخہ 25 مئی کو نیو کراچی انڈسٹریل ایریا سیکٹر 12C ٹرپل اے ہوزری کے سامنے گیٹ پر ٹھیکیدار سے اسلحہ کے زور پر 15 لاکھ کی ڈکیتی کی تھی-
ملزمان نے دورانِ ڈکیتی ٹھیکیدار کو ڈرانے کے لیے فائرنگ بھی کی تھی اور کیش لیکر فرار ہو گئے تھے-واردات کا مقدمہ الزام نمبر 282/2025 جرم دفعہ 392/34 ت پ تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں درج ہے-
ملزمان کی شناخت۔
1) سراج احمد ولد غلام شبیر
2) محمد فہیم ولد اللہ ڈنو کے ناموں سے ہوئی
گرفتار و فراری ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں۔واردات میں شامل ملزمان کے دیگر فراری ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے تلاش کا عمل جاری ہے-


