کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)مصطفی عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کے خلاف صحافی پر حملے کا مقدمہ،پولیس نے مقدمے کا حتمی چالان عدالت میں پیش کردیا-
مدعی مقدمہ نے ملزم ارمغان کو شناخت کیا ہے-مدعی مقدمہ نے سوشل میڈیا پر ملزم ارمغان کی تصاویر دیکھ کر پولیس کو مطلع کیا-19 نومبر 2024 کو ملزم نے دفتر کے باہر مدعی مقدمہ پر فائرنگ کرکے زخمی کیا اور فرار ہوگیا تھا-
ملزم ارمغان عادی جرائم پیشہ ہے، ملزم کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں-ملزم نے دوران تفتیش صحافی پر حملے کا اعتراف کیا ہے-
ٹرائل کورٹ نے ملزم کے شناخت پریڈ کی درخواست مسترد کی-ٹرائل کورٹ میں ملزم کی موجودگی میں مدعی مقدمہ کے 164 کا بیان ریکارڈ کروایا گیا-
مدعی مقدمہ نے کمرہ عدالت میں ارمغان کو مرکزی ملزم کی حیثیت سے شناخت کیا-ایکسائز ریکارڈ کے مطابق ملزم کے زیر استعمال گاڑی ملزم کے نام پر رجسٹرڈ نہیں ہے-گاڑیوں کے شو روم سے بھی ملزم کے نام پر گاڑی کا کوئی ریکارڈ نہیں مل سکا ہے-
محکمہ داخلہ سے بھی ملزم کے نام پر کوئی اسلحہ لائسنس کا ریکارڈ نہیں ملا ہے-ملزم کے خلاف مقدمے میں نقصان پہنچانے کی دفعہ کا اضافہ کیا گیا ہے-ملزم کے خلاف دہشتگردی، اقدام قتل اور نقصان پہنچانے کا جرم ثابت ہوتا ہے-


