ایئرپورٹ خودکش حملہ کو 7ماہ کا عرصہ گزرگیاچالان پیش نہیں ہوا،عدالت برہم

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایئرپورٹ خود کش حملہ کیس کی ملزمہ گل نسا کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی-مقدمہ حتمی چالان جمع نہ کرانے پر عدالت تفتیشی افسر پر برہم ہوگئی-مقدمے میں نا حتمی چالان پیش کیا گیا اور نا ہی کوئی پراگریس ہے، وکیل صفائی شوکت حیات نے بتایا کہ چھ اکتوبر کا وقوعہ ہے، 7 ماہ سے زائد وقت گزر گیا لیکن چالان پیش نہیں کیا گیا-

تفتیش مکمل ہوگئی ہے تو چالان کیوں پیش نہیں کیا جارہا عدالت کا برہمی کا اظہار،حتمی چالان جلد پیش کردیں گے-ٹرائل کورٹ میں اگلی سماعت پر ہر صورت چالان پیش کیا جائے-

عدالت نے درخواست ضمانت کی سماعت 3جولائی تک ملتوی کردی

اپنا تبصرہ بھیجیں