اکاؤنٹنٹ جنرل کو فنڈز سے ملازمین کوالاؤنس جاری کرنے کا حکم دیا جائے

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)اسپیشل جوڈیشل الاؤنس کی عدم فراہمی کا معاملہ،عدالتی عملے کی الاؤنس کی فراہمی کی درخواست دائرکردی-عدالت نے سندھ ہائی کورٹ کے غیر استعمال شدہ فنڈز کو ملازمین کو الاؤنس کے لئے استعمال کرنے کی تجویز دی تھی، وکیل درخواست گزارنے بتایا کہ سندھ ہائی کورٹ کے پاس غیر استعمال شدہ فنڈز موجود ہیں-

اکاونٹنٹ جنرل کو سندھ ہائی کورٹ کے فنڈز سے ملازمین کو الاؤنس جاری کرنے کا حکم دیا جائے-سندھ ہائی کورٹ کے غیر استعمال شدہ فنڈز سے متعلق رجسٹرار سے رپورٹ طلب کی جاسکتی ہے-

عدالت نے فریقین سے آئندہ سماعت تک جواب طلب کرلیا-عدالت نے درخواست کی سماعت 3 جون تک ملتوی کردی-

اپنا تبصرہ بھیجیں