کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ملیر کورٹ میں پسند کی شادی کرنے والے پریمی جوڑے کا احتجاج، رشتہ داروں سے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ-تفصيلات کے مطابق گلشاد کلھوڑو اور سہیل علی شیخ نے ملیر کورٹ پسند کی شادی کرنے کے بعد احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ پسند کی شادی کرنے پر ہمارے رشتے دار ہمارے جان کے دشمن بن گئے ہیں، جب کہ سہیل علی شیخ نے کہا کہ پولیس ہمارے ساتھ ناجائزی کررہی ہے پولیس میرے گھر پر چھاپے مار کر مجھے اور میرے گھر والوں کو پریشان کر رکھا ہے، گلشاد کلھوڑو نے کہا کہ میرے والد عبدالغنی کلھوڑو اور دیگر ہمیں موت مار دھمکیاں دے رہے ہیں، انہوں نے آئی جی سندھ و دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے-


