لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)ڈولفن سکواڈ سٹریٹ کریمنلز ،ڈکیتوں کیخلاف سینہ سپر،فوٹیج کی مدد سے ڈاکو گرفتار۔شاہدرہ ڈولفن کی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی،3 رکنی ڈکیت گینگ کا سرغنہ گرفتار۔
ڈولفن ٹیم نےCCTV فوٹیج کی مدد سےملزم کو ٹریس کیا۔ملزم نے ساتھیوں سمیت 2 روز قبل ونڈالہ روڈ پر شہری سے واردات کی تھی۔فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم ساتھیوں سے ملکر شہریوں سے وارداتیں کررہا ہے۔
ملزم زین کا اعتراف جرم،کارروائی کیلئے تھانہ شاہدرہ کے حوالے۔ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کی طرف سے ڈولفن ٹیم کو شاباش و تعریفی اسناد کا اعلان۔ڈولفن سکواڈ شہریوں کے جان و املاک کی حفاظت کو یقینی بنا رہا ہے۔ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد


