اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار،غیرقانونی اسلحہ برآمد

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایسٹ، تھانہ سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے احسن آباد کے قریب کارروائی کرکے ملزم بلاول علی ولد امداد علی کو گرفتار کیا۔

واضح رہے کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک عدد غیر قانونی پسٹل بمعہ ایمونیشن اور نقدی رقم برآمد کرلی گئی۔گرفتار ملزم کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

گرفتار ملزم کے سابقہ کرمنل ریکارڈ کے متعلق بھی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں