سپریم کورٹ،سروس ٹریبونل سے بحال پولیس ملازمین کیخلاف اپیل خارج،480 پولیس ملازمین بحال قرار

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)آئی جی پولیس نے پولیس ملازمین 480 کو مختلف وجوہات پر ملازمت سے برخاست کیا تھا جس پر پولیس ملازمین نے سروس ٹریبونل میں اپنے برطرفی کے خلاف اپیل کی جس پر بلوچستان سروس ٹریبونل نے تمام ملازمین کو بحال کر دیا تھا۔ آئی جی پولیس بلوچستان اور حکومت بلوچستان نے پولیس ملازمین جو کہ سروس ٹریبونل سے بحال ہوئے تھے کے خلاف 280 اپیل سپریم کورٹ میں داخل کئے ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان نے دلائل دئیے کہ پولیس ملازمین کی بحالی قانون کے مطابق نہیں۔ سپریم کورٹ نے ریمارکس دئیے کہ برطرف ملازمین آئی جی نے خود بحال کئیے۔ پھر اکاونٹنٹ جنرل کے اعتراض پر اپنے بحالی کے آرڈر واپس لئیے؟ وکیل ملازمین نے دلائل دئیے کہ قانون میں نہ اکاونٹنٹ جنرل کا کوئی اختیار ہے اور نہ ہی کسی کمیٹی کا۔ ملازمین بحالی کے بعد سول سرونٹ بن گئے اور وہ ماوراء قانون برخاست نہیں ہو سکتے۔ فریقین کو سننے کے بعد سپریمُ کورٹ نے حکومت کے تمام 280 اپیل مسترد کردئے۔ برطرف پولیس ملازمین کیطرف سے وکیل محمد علی کنرانی ایڈوکیٹ سپریم کورٹ پیش ہوئے۔.

اپنا تبصرہ بھیجیں