واشنگٹن(ایچ آراین ڈبلیو)امریکی محکمہ خارجہ نے عندیہ دیا ہے کہ وہ قومی سلامتی کے خدشات کے پیشِ نظر چینی طلباء کے تعلیمی ویزے منسوخ کرنے کا عمل شروع کرے گا۔
یہ اقدام چین پر جاسوسی اور تحقیقی اداروں میں مداخلت کے الزامات کے بعد سامنے آیا ہے۔ بعض یونیورسٹیوں اور تحقیقی مراکز نے بھی چینی طلباء پر پابندی کی حمایت کی ہے۔
چینی وزارتِ خارجہ نے اس فیصلے کو “نسلی امتیاز اور سیاسی انتقام” قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔


