68

غزہ کی حماس سے اپیل،جمعہ،ہفتہ اوراتوارکوعالمگیرعوامی تحریک برپا کی جائے

غزہ(ایچ آراین ڈبلیو)غزہ، القدس اور مسجد اقصیٰ کے دفاع کے لیے جمعة، ہفتہ اور اتوار کو عالمگیر عوامی تحریک برپا کی جائے-تحریک حماس نے ایک اہم بیان میں فلسطینی عوام، امت مسلمہ اور دنیا بھر کے حریت پسندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جمعة، ہفتہ اور اتوار کو غزہ، القدس اور مسجد اقصیٰ کے دفاع میں سڑکوں پر نکلیں اور بھرپور عوامی ردعمل کا مظاہرہ کریں۔

قتل و غارت، محاصرے اور قحط کے خلاف ہر قسم کے سیاسی، عوامی، قانونی اور میڈیا ذرائع استعمال کیے جائیں تاکہ قابض اسرائیل کے مظالم کو بے نقاب کیا جا سکے۔

مسجد اقصیٰ کی جانب رختِ سفر باندھنے، وہاں اعتکاف اور رباط کرنے کی بھرپور ترغیب دی جاتی ہے۔

قابض اسرائیلی فورسز اور غاصب آبادکاروں کے خلاف ہر میدان میں مزاحمتی سرگرمیوں کو تیز کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں