ڈھاڈر(ایچ آراین ڈبلیو)بالاناڑی مسافر کوچ حادثے کا شکار ہو گئی چار افراد جاں بحق 28 کے قریب زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ لیویز ذرائع کے مطابق صادق آباد سے کوئیٹہ آنے والی کوچ بالاناڑی کے علاقے نیشنل ہائی وے دوسہ کراس کے نزدیک تیز رفتاری کے باعث خطرناک حادثے کا شکار ہو کر پل سے ٹکرا گئی لیویز ذرائع کے مطابق اللصبح صادق آباد سے کوئیٹہ آنے والی مسافر کوچ حادثے میں ابتدائی طور پر دو بچوں سمیت چار افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ 28 کے قریب مسافر زخمی ہوئے ہیں لیویز کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور زخمیوں کو نزدیکی ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
زخمی مسافروں کے نام
1 خیر احمد ولد محمد بخش
صادق اباد سے کوئٹہ
2 شیر احمد ولد قمر دین
ٹھل سے کوئٹہ
3 گل میر ولد نظام الدین
ٹھل سے کوئٹہ
4 غلام مصطفی ولد دوست محمد ٹھل سے کوئٹہ
5 سلیمان ولد بختیار احمد
کندھ کوٹ سے کوئٹہ
6 محمد عامر ولد محمد اعظم گمبٹ سے کوئٹہ
7 عنایت الله ولد منظور احمد
گمبٹ سے کوئٹہ
8 مینگل ولد عمر دین
9 عبداللہ ولد نصیر
صادق اباد سے کوئٹہ
10 امتیاز ولد محمد انور
صادق اباد سے کوئٹہ
11 گلزار ولد غلام مصطفی
ٹھل سے کوئٹہ
12 نیاز احمد ولد رندو
ٹھل سے کوئٹہ
13 یاسر ولد غفار
کشمور سے کوئٹہ
14 نعمان ولد داود
سکھر سے کوئٹہ
15 غفار ولد دوست محمد
ٹھل سے کوئٹہ
16 خادم حسین ولد جمشید
ٹھل سے کوئٹہ
17 انور ولد نہال
ٹھل سے کوئٹہ
18 ابو بکر ولد افتاب علی
ٹھل سے کوئٹہ
19 منیر احمد ولد محمد بخش
ٹھل سے کوئٹہ
20 روحیل ولد نیاز احمد
رحیم یار خان سے کوئٹہ
21 محمد عارف ولد بہادر خان رحیم یار خان سے کوئٹہ
22 ماجد علی ولد محمد اکرم
رحیم یار خان سے کوئٹہ
23 ثناء اللہ ولد صابر علی
علی اباد سے کوئٹہ
24 سجاد علی ولد سردار
علی اباد سے کوئٹہ
25 حبیب خان ولد سلیمان
علی اباد سے کوئٹہ
26 گنج بخش ولد محمد یعقوب علی اباد سے کوئٹہ
27 انور ولد واحد بخش
علی اباد سے کوئٹہ
28 محمد اکرم ولد الطاف حسین علی اباد سے کوئٹہ
فوت شدہ مسافر
1 امداد علی ولد غوث بخش
ٹھل سے کوئٹہ
2 نظام الدین ولد غلام سرور
کشمور سے کوئٹہ
اور دو نامعلوم مسافر بھی فوت ہو چکے ہیں۔
اطلاع ملنے پر ہائی وے/ایف سی و لیویز پولیس کے جوانوں نے زخمیوں کو فوری سول ہسپتال سبی ہسپتال پہنچایا ایڈمن آفیسر بھی موقع پر پہنچے۔
مزید قانونی کاروائی لیویز بالاناڑی کر رہی ہے


