پولیوورکرکے اغواکا معاملہ،ایس ایس پی شکارپورسے تفصیلات طلب

شکارپور(ایچ آراین ڈبلیو)سندھ کے ضلع شکارپور کے علاقے سے پولیو ورکر کے اغواء کے معاملے پر وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ایس ایس پی شکارپور سے تفصیلات طلب کرلیں ہیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا ہے کہ نوجوان کی صحیح سلامت بازیابی کے لیئے ماہر اور تجربہ کار پولیس ٹیم کو ٹاسک دیا جائے، ابتدائی پولیس اقدامات کو مؤثر اور کامیاب بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو ورکر کی بازیابی کے جملہ امور و اقدامات سے آگاہ رکھا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں