کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ڈیفنس موڑ کے قریب تیز رفتار ڈمپر بنگلے میں گھس گیا-پولیس کے مطابق تیز رفتار ڈمپر ڈیفنس موڑ کے قریب ایک بنگلے میں جاگھسا جس سے بنگلے کی دیوار کو نقصان پہنچا تاہم بروقت کارروائی سے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ ڈرائیور کے مطابق ڈمپر کےبریک فیل ہوگئے تھے جب کہ حادثے میں ڈمپر ڈرائیور اورکلینر زخمی ہوئے۔


