کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے وفاقی وزیر میری ٹائم افیئرز جنید انور کی اپنی اپنی ٹیم کے ہمراہ اجلاس منعقد ہوا-واضح رہےکہ اجلاس میں صوبائی وزراء، شرجیل میمن، ناصر شاہ، محمد علی ملکانی، مشیر برائے ماحولیات دوست محمد راہمون، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ، سیکریٹری لائیواسٹاک کاظم جتوئی اور دیگر شریک تھے-وفاقی وزیر کے ساتھ میری ٹائم افیئرز کے پارلیمانی سیکریٹری ڈاکٹر درشن پُنشی، ڈائریکٹر جنرل پورٹس اینڈ شپنگ عالیہ شاہد، سیکریٹری بورڈ آف انویسٹمنٹ ڈاکٹر ارفع اقبال، چیئرمین پورٹ قاسم ریئر ایڈمرل (ر) معظم الیاس، جنرل مینجر کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی)عتیق رحمان اوردیگراجلاس میں موجود تھے-میری ٹائم وزارت جو بھی منصوبے کریگی سندھ حکومت ان کےساتھ شراکت داری کرے گی،وزیراعلیٰ سندھ کےمطابق خراب نکاسی آب کا پانی سمندرمیں جانےسےروکناچاہتے ہیں-ہمیں ہر صورت میں سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے ہونگے-کراچی کوسٹل کی ترقی کے لئے وفاق اور سندھ کو مل کر کام کرنا ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ ہم ہر پروجیکٹ آپ کے ساتھ کرنا چاہتے ہیں-سندھ حکومت کے تعاون سے ہمارے منصوبے صوبے اور عوام کے لیئے بہترین ہونگے-اجلاس میں سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ،کراچی کوسٹل کمپری ہینسوڈویلپمنٹ زون (کےسی سی ڈی زیڈ) اور چائنا روڈ اینڈ برج کارپوریشن (سی آر بی سی) کےمنصوبوں پرگفتگوکی گئی-وزیراعلیٰ سندھ کوکےسی سی ڈی زیڈ پرچائنا روڈ اینڈ برج کارپوریشن کی طرف سے بریفنگ دی گئی-کراچی کوسٹل کمپری ہینسوڈویلپمنٹ زون کےلئےوفاقی حکومت اور چائنا روڈ اینڈ برج کارپوریشن ایم او یو سائن ہوچکا ہے-منصوبہ چائنہ کے تعاون سے شروع کیا جائے گا-منصوبے کے تحت مچھر کالونی کے آگے سمندر برد زمین واپس حاصل کی جائے گی-سمندر برد زمین پربزنس بے،ہائی ٹیک نالج پارک، نیو انڈسٹری سٹی، کروز ٹرمینل اور ڈی-سیلینیشن پلانٹ کا منصوبہ ہے-پروجیکٹ کی فزیبلٹی اسٹڈی مکمل ہو چکی ہے-یہ منصوبہ 3.1 بلین ڈالرز کی لاگت سے 687 ایکڑز اراضی پر تین مراحل میں شروع کیا جائے گا-منصوبہ سے بڑے پئمانے پر روزگار کے مواقع فراہم کرے گا-ٹریٹمنٹ پلانٹ -3 (ٹی پی تھری) سی آر بی سی سندھ حکومت لگا رہی ہے-سندھ حکومت ڈی-سیلینیشن پلانٹ لگانا چاہتے ہیں جس سے 50000 گیلن پانی سپلائی کا منصوبہ ہے- نکاسی آب کا گندا پانی سیدھا لیاری اور ملیر ندیوں سے سمندر میں جاتا ہے-ایس تھری پروجیکٹ کا مقصد گندا پانی ٹریٹمنٹ کر کے ماحول کو تحفظ فراہم کیا جائے گا-سندھ حکومت ٹی پی ون کی گنجائش 100 ایم جی ڈی اور ٹی پی ٹو (ماڑی پور) کو اپ گریڈ کر کے 180 ایم جی ڈی کر رہی ہے-ٹی پی فور کورنگی میں 180 ایم جی ڈی گنجائش کا بنا بنایا جائے گا-ایس تھری کے تحت 22.7 کلومیٹر آر سی سی انٹرسیپٹر ڈیزائن کیا ہے جو ملیر ریجن کا سیورج لیگا-ٹریٹمنٹ پلانٹ (ٹی پی فور ) 180 ایم جی ڈی ملیر ندی کے طاس کے پانی کو صاف کرے گا-ٹی پی فور ملیر ندی کے بیسن کو ایس تھری سے الگ کر کے بنایا جائے گا-سندھ اور وفاق کا سمندری آلودگی کو کم کرنے کے لئے ایس تھری پروجیکٹ کو تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا-سیاح کشتی کے ذریعہ مینگروز ایریا دیکھ سکیں گے-کے پی ٹی اور سندھ حکومت کے اراضی معاملات حل کرنے کے لئے کمیٹی قائم کی گئی-
57


