جرائم پیشہ افراد کوبتانا چاہتا ہوں کے پولیس ڈرنے کے بجائے منہ توڑ جواب دے گی،آئی جی سندھ

لاڑکانہ(ایچ آراین ڈبلیو)کچے کے چار اضلاع میں 88 ڈاکو ہلاک 160 کو زخمی حالت میں گرفتار کرچکے ہیں- آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے مطابق 450 ڈاکووں کو گرفتار کیا پولیس دن رات کچے میں کاروائیاں کررہی ہے- آئی جی سندھ نے مزید بتایا کہ مارچ میں جب عہدے کا چارج سنبھالا تو 35 افراد اغوا تھے-

آئی جی سندھ نےمیڈیا سے گفتگو کرئے ہوئے بتایا کہ آج مغویوں کی تعداد میں واضح کمی واقع ہوئی ہے-پولیس کی کاروائیوں کے بدلے میں ڈاکو جوابی وار کرتے ہیں-

جرائم پیشہ افراد کو بتانا چاہتا ہوں کے پولیس ڈرنے کے بجائے منہ توڑ جواب دے گی-ہم نے 4.3 بلین کے جدید ہتھیار خریدے ہیں-سب ایس ایس پیز ایک جیسے نہیں اچھے کام کرنے والے بھی ہیں-

کچے کے علاقے میں ایس پی کی تعیناتی سوچ سمجھ کر کرنے کی ضرورت ہے-صدف حاصلو کیس میں ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی ہے-

کمیٹی بہتر کام کررہی ہے جن کو تمام وسائل بھی فراہم کیے گئے ہیں-

سندھ کی ہائی ویز کو مزید محفوظ بنانے کے لیے ہائی وے پیٹرولنگ یونٹ بنا کے وسائل فراہم کررہے ہیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں