قلات (ایچ آراین ڈبلیو)قلات جیل سے خطرناک قیدی کریم داد ولد سائیں داد فرار ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، قیدی جیل حکام کو چکمہ دے کر فرار ہونے میں کامیابی حاصل کی۔ کریم داد کا تعلق سوراب سے بتایا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ دو سال قبل بھی قلات جیل سے چار خطرناک قیدی فرار ہو چکے ہیں، جن کی گرفتاری تاحال عمل میں نہیں آ سکی ہے۔ اس واقعے نے جیل کی سیکیورٹی پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
واضح رہے کہ پولیس نے شہر کی ناکہ بندی کر کے مفرور قیدی کی تلاش شروع کر دی ہے۔ اس حوالے سے آئی جی جیل خانہ جات نے قیدی کے فرار کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔


