کوئٹہ(ایچ آراین ڈبلیو)این اے 251 کی ووٹنگ گنتی پر احتجاج، نصراللہ زیرے کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی-
ذرائع کے مطابق این اے 251 کے ووٹوں کی گنتی کے معاملے پر احتجاج اور سڑک بند کرنے کے خلاف پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنما نصراللہ زیرے کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔
عوام کو سڑک بند کرکے پریشان کرنے کا الزام ،
این اے 251 کے نتائج پر احتجاج،
روڈ بلاک کرنے پر قانونی کارروائی
انتظامیہ کے مطابق احتجاج کے دوران شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جس پر قانونی کارروائی کی گئی ہے۔


