کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کے الیکٹرک نے شدید گرمی میں جینا محال کر دیا-تفصیلات کے مطابق رضویہ کے علاقے عثمانیہ سوسایٹی،وحید آباد سمیت اطراف میں بد ترین لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے-واضح رہے کہ شام ساڑھے 5 بجے بجلی بند کی جاتی ہے جس کی آنکھ مچولی کا سلسلہ صبح ساڑھے 5 تک جاری رہتا ہے-
علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ رات بھر تنگ کرنے کے باوجود صبح 9 بجے سے بجلی بند کی ہوئی ہے-
بلوں کی ادائیگی کے باوجود کے الیکٹرک نے مشکل میں ڈالا ہوا ہے-کبھی مینٹنس کبھی شیڈول کے نام پر بجلی بند کی جاتی ہے-
شدید گرمی میں دن رات بجلی کی بندش سے بچے، بزرگ،خواتین شدید اذیت میں مبتلا ہیں-بجلی نا ہونے کے باعث پانی کی قلت کا بھی سامنا ہے-


