کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)شہر قائد کی بیٹی مسمات مسکان بنت محمد ساجد شریف کا کہنا تھا وہ وکیل امجد علی کے پاس بطور کلرک ملازمت کرتی تھی اس نے میری نازیباں وڈیو بنائی اور ہراسمنٹ کرتا رہا۔
متاثرہ لڑکی مسکان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے متعلقہ تھانے پر بھی درخواست جمع کروائی مگر مقامی پولیس ایک وکیل کے خوف سے کسی قسم کی کارروائی کرنے سے معذور نظر آتی ہے۔ مسکان کا کہنا تھا کہ ایڈیشنل آئی جی۔ ڈی جی رینجرز اور تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے اسے تحفظ فراہم کریں اور وکیل کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں۔
اس کے موبائل فون کا فرانزک کرایا جائے۔ اس کے پاس وکیل کی جانب سے بہت سے دھمکی آویزآڈیو ریکارڈنگ بھی موجود ہیں۔


