کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)آج سے موسم شدید خشک اور گرم رہنے جبکہ شہر کا درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سمندری ہوائیں مکمل معطل ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 61 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس موسم میں ہیٹ اسٹروک ہونے کا خدشہ ہے، شہریوں کو خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔
شام کے اوقات میں سمندری ہواییں جزوی بحال ہوں گی جبکہ آج سے شہر میں جنوب مشرقی سمت سے گرم اور خشک تیز ہوائیں چلے گی، جن کی رفتار 25 تا 35 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی، محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر میں مطلع مکمل صاف رہے گا جبکہ بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔


