سبی میں قومی شاہراہ پر کوچ کو حادثہ، 4 مسافر جاں بحق

نصیرآباد(ایچ آراین ڈبلیو)سبی میں قومی شاہراہ پر کوچ الٹنے سے 4 مسافر جاں بحق ہوگئے۔ذرائع کے مطابق بلوچستان کے شہر سبی میں قومی شاہراہ پر مسافر کوچ الٹ گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوئے۔

لیویز حکام کا بتانا ہے کہ مسافرکوچ صادق آباد سے کوئٹہ جارہی تھی، حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں