50

قربانی کی کھالیں، سندھ میں ضابطہ اخلاق جاری

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)حکومت سندھ نے عیدالاضحیٰ پر قربانی کی کھالیں جمع کرنے کا ضابطہ اخلاق جاری کردیا۔

کھالیں جمع کرنے کے لیے متعلقہ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کی اجازت لینی ضروری ہے۔

کمشنر اور ڈی سی رجسٹرڈ فلاحی اداروں،مدارس اور خیراتی اداروں کو اجازت نامہ دیں گے، کالعدم تنظیم کو کھالیں جمع کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ضابطہ اخلاق کے مطابق کھالیں جمع کرنے کیلیے کیمپ اور بینر لگانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ عمارتوں پر جھنڈے اور لاؤ ڈ اسپیکرکے ذریعے اعلانات کرنے پر بھی پابندی ہوگی۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری اجازت نامہ کھالیں جمع کرانے کے دوران ساتھ رکھنا لازم ہوگا، اسلحہ رکھنے سے متعلق تمام اجازت نامے 10 سے 12ذی الحج تک معطل کردیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں