چارسدہ(ایچ آراین ڈبلیو)صوبے بھر کی طرح چارسدہ میں بھی یوم تکبیر قومی جوش و جذبے سے منایا گیا۔ اس موقع پر ٹی ایم اے ہال میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں سول و عسکری حکام اور مختلف اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔ بچوں نے ملی نغمے پیش کیے جبکہ تقریب کے بعد شرکاء نے پریس کلب تک واک کی اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ اختتام پر ملکی سلامتی کے لیے دعا کی گئی۔
58


