کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) گزشتہ رات مائی کلاچی پھاٹک کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے شہید ہونیوالے ٹریفک پولیس کانسٹیبل زین کی نماز جنازہ سی پی او میں ادا کردی گئی۔
نماز جنازہ میں ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو، ڈی آئی جی ٹریفک ودیگر سینئر افسران کے علاوہ شہید کے ورثاء نے بھی شرکت کی۔
پولیس کے خصوصی دستے نے شہید کو سلامی پیش کی اور پھولوں کی چادرچڑھائی۔
پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے شہید کے ورثاء سے ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے شہید کی محکمہ پولیس کے لیئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور محکمے کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی-


