51

البدراسکول،بچی کے والدین کا اساتذہ پرتشدد،زدوکوب کرنیکا معاملہ

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)البدر اسکول، علاقہ تھانہ جمشید ضلع شرقی میں بچی کے والدین کا اساتذہ کے ساتھ الجھنے اور زدوکوب کرنے کا معاملہ۔

معاملے کی اطلاع ملنے پہ پولیس البدر اسکول کی انتظامیہ سے رابطے میں ہے۔ درخواست وصول کر کے کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ کاروائی میں کسی سے بھی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

درخواست کے متن کے مطابق معاملہ اسکول میں طالبہ کو معمولی سزا دینے کی وجہ سے پیش آیا۔

اس حوالے سے یہ بھی سامنے آیا ہے کہ طالبہ کے خانوادے کی خواتین کے ساتھ آنے والا شخص محکمہ پولیس کا ملازم بتایا جارہا ہے اور کلاکوٹ کے علاقے میں رہائش پزیر واضح ہوا ہے۔ اس کی تعیناتی کے یونٹ کی تصدیق کرکے قانونی کاروائی کے ساتھ ساتھ محکمانہ کاروائی بھی عمل میں لائی جارہی ہے۔

مبینہ پولیس ملازم اس غیر قانونی فعل کا مرتکب ہوا جو کہ اس کا انفرادی و خلاف قانون و ضابطہ عمل ہے جس کی پاداش میں تمام تر کاروائی، بغیر کسی حیل حجت و تفریق، عمل میں لائی جارہی ہے۔

بعد از رپورٹ ابتدائی معاملے کی مزید پیش رفت آپ سے شیئر کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں